کسی بیمار انسان کی تیمار داری اور خدمت کر کے اسے سکون پہنچانا انسانیت کی معراج ہے۔ اس حوالے سے نرسنگ کا پیشہ کسی انسانی سماج میں انتہائی قابل عزت و تکریم ہونا چاہیے۔ لیکن پاکستان جیسے بوسیدہ سرمایہ دارانہ سماج میں خواتین نرسوں کو جن معاشی و سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا اندازہ لگانا محال نہیں۔انہی مسائل کو منظر عام پر لانے کے لئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن نے صادق آباد میں کام کرنے والی کچھ نرسوں سے انٹرویو کئے ہیں جو کہ ہم اپنے قارئین کے لئے پیش کر رہے ہیں ۔
1: اس انٹرویو میں گورنمنٹ ہسپتال صادق آباد کی نرسز اپنے مسائل بیان کر رہی ہیں۔
2: اس انٹرویو میں ایک نرس صغرہ منصور جنہیں کچھ عرصہ پہلے ایک ڈاکٹر حافظ نیاز نے تشدد اور تضحیک کا نشانہ بنایا اپنی روداد بیان کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر نیاز کی جانب سے اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ ایسا رویّہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت کے باوجود ہسپتال انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے کیونکہ موصوف کو کچھ طاقتور عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔