مقبول بٹ شہید کی28ویں برسی کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سیمینار و احتجاجی ریلیاں

مقبول بٹ شہیداور شہدائے چکوٹھی کی برسی کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF)کے زیر اہتمام پورے ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری ، غربت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے، سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

راولاکوٹ

رپورٹ : کامریڈ حارث
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے موقع پر لوڈشیڈنگ،مہنگائی، بیروزگاری، طبقاتی نظام تعلیم اور استحصالی نظام کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ خلیل بابر اور مرکزی چیف آرگنائزر کامریڈ رضوان نے کیا۔ ریلی کے شرکاء انقلاب انقلاب سوشلسٹ انقلاب، کالی رات جاوے ہی جاوے، سرخ سویرا آوے ہی آوے، لوٹ کھسوٹ کے راج کو بدلو، چہرے نہیں سماج کو بدلو کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد ظہیر چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے مشن کی تکمیل آج خطے میں درپیش عوامی مسائل کے خاتمے کی جدوجہد سے ہی کی جا سکتی ہے۔ جے کے این ایس ایف اس خطے میں غربت ، مہنگائی، بیروزگاری، اور طبقاتی استحصال کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہے، ہمیں مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کو آج کے عہد کے مطابق سمجھتے ہوئے مستقبل کی جدوجہد کا تعین کرنا ہوگا۔ مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کی شہادتوں کا انتقام ہم اس نظام سے لیں گے ،آج سرمایہ دارانہ نظام عالمی طور انسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے، پوری دنیا تحریکوں کی لپیٹ میں ہے، عوام سڑکوں پر ہیں اور اس نظام سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، آج جس خطے میں ہم اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں یہ بھی اس دنیا سے کٹا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی الگ حیثیت رکھتا ہے، ہمیں پوری دنیا میں ابھرنے والی ان تحریکوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔ این ایس ایف کا ہر نوجوان محنت کشوں اور طلبہ کی ہر پرت تک جا رہا ہے ، اور این ایس ایف ہی وہ واحد قوت ہے جو اس خطے میں بسنے والے عوام کے مسائل کے حقیقی حل کا انقلابی پروگرام رکھتی ہے، اور یہ سمجھتی ہے کہ کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک کو بھارت اور پاکستان کے محنت کش طبقے کی تحریکوں کے ساتھ طبقاتی بنیادوں پر جوڑتے ہوئے برصغیر کی سوشلسٹ فیڈریشن کا قیام ہی اس خطے کے عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلا سکتا ہے اور ہم یہ جدوجہد آخری فتح تک جاری و ساری رکھیں گے۔ جلسہ سے جے کے این ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ خلیل بابر، مرکزی چیف آرگنائزر کامریڈ رضوان، مرکزی چیئرمین شعبہ نشرواشاعت کامریڈ شہزاد ایوب، بشارت علی، اخلاق رحیم، کاشف عباس، ابرار لطیف ،احتشام، دانیال، خلیق ارشاد اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ حارث نے ادا کئے۔

کوٹلی

کوٹلی میں مقبول بٹ شہید کی برسی این ایس ایف کے زیر اہتمام انقلابی جوش و خروش سے منائی گئی۔اس سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس کا آغاز بوائز کالج کے گراؤنڈ سے دن ۱۱بجے ہوا۔ریلی کی قیادت NSFکے مرکزی سینئر نائب صدرکامریڈ مدثر چوہدری اور مرکزی ڈپٹی آرگنائزرساجد رحمان نے کی۔شرکاء نے بینرز اٹھا رکھا تھا جن پر لکھا تھا کہ ہم مقبول بٹ شہید کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے مہنگائی، طلبہ یونین پر پابندی ، بے روزگاری اور سرمایہ داری کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے NSF کے مرکزی قائدین نے کہا کہ ہم سامراج کے خلاف مقبول بٹ کی نا قابل مصالحت جدوجہد کو کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ ریلی سے کا لج یونٹ کے صدر شعیب عزیز اور سٹی کوٹلی سے عثمان، افضال، اظہر،اکرام، وقار، فرہان،شیراز ، نوید اور دیگر انقلابی نوجوانوں نے بھی خطاب کیا اور سوشلسٹ انقلاب کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مظفرآباد

رپوٹ:خواجہ ابرار
11 فروری مقبول بٹ شہید کی 28ویں برس اور شہدائے چکوٹھی کی 22ویں برسی کے موقع پرJKNSFکا مریڈز نے مظفرآباد میں غربت، مہنگائی، لوڈشیڈنگ ،سامراجی جبر ،تقسیم کشمیر طلباء یونین پر پابندی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ریلی کا آغاز صبح 10بجے اپراڈہ سے ہوا ریلی میں گڑھی دوپٹہ ،کہوڑی،پہٹکہ،اور مظفرآبادشہر کے تمام وارڈز اور کالجز سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی یونیورسٹی روڈ ۔سی ایم ایچ۔گیلانی چوک سے ہوتی ہوئی سنٹر پریس کلب پہنچی دوران ریلی کارکنوں کے انقلابی نعروں سرخ ہے سرخ ہے ایشیاء سرخ ہے ،خون مقبول بٹ خون چکوٹھی سے ایشیاء سرخ ہے۔عرب انقلاب زندہ باد سرمایہ داری مردہ با د مہنگائی بیروز گاری ،دھشت گردی ورلڈبنک ہائے ہائے لوٹ کسوٹ کے راج کو بدلو چہرے نہیں سماج کو بدلو اور سوشلسٹ انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے گے ریلی سنٹر پریس کلب پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگی ریلی سے جے کے این ایس ایف کے مرکزی صدر راشد شیخ،سی سی ممبر وکیل مغل،ضلعی آرگنائزر کامریڈ وقاص ،کامریڈبشیر،PTUDLکے رہنما کامریڈ نوید،PYOکے ڈویثرنل سیکرٹری اطلاعات دانش کاظمی،کامریڈ بلال راجہ،مہتاب اعوان،حفیظ احمد ،عمران شفیع،زاہد مغل،منظور قریشی ،نگاش کاظمی،و دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ مقبول بٹ کی جدوجہد قومی آزادی اور سماجی نا انصافی کے گرد گوئی ہے اور آج NSFقومی آزادی کی جدوجہد کو طبقاتی بنیادوں پراستوار کرتے ہوئے جدید سائنس نظریات سے لیس ہو کر لڑ رہی ہے اور یہ سمجھتی ہکہ کشمیر کی قومی آزادی اور تمام مسائل کا واحد حل صرف طبقاتی جدوجہد کے ذریعے سرمایہ داری کا خاتمہ کرتے ہوئے سو شلسٹ انقلاب برپا کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے مقررین نے حالیہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ،جامع کشمیر میں فیسوں میں اضافہ کی مذمت کی اور ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور عرب انقلاب سمیت دنیا بھر میں موجودتحریکو کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اس دوران سٹیج کے فرائض کا مریڈ جمیل خواجہ نے ادا کئے۔

کراچی

مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ کشمیری عوام کی آزادی اور خوشحالی کا راستہ عالمی محنت کش طبقے کے انقلاب کے ساتھ وابستہ ہے۔ موجودہ صورتحال کو پیشِ نظر انقلابی تحریکیں جلد اس سماج میں پھٹ کر اپنا اظہار کریں گی۔ایک انقلابی قیادت کے فقدان کے خاتمے اور انقلابی قیادت کو متبادل کے طور تعمیر کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس کے رہنما کامریڈ فارس نے مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے کا انعقاد مقبول بٹ شہید کیے یومِ شہادت کے موقع پر مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ نجکاری، طلبا یونین پر پابندی، سرمایہ دارانہ استحصال اور سامراجی غلامی کے خلاف اعلانِ جنگ کے طور پر کیا گیا انہوں نے کہا کے کشمیری عوام کی نجات پاکستان اور بھارت کے محنت کشوں کی نجات سے ہی منسلک ہے ایک انقلابی تنظیم کے زریعے ہی تمام تر سامراجی سازشوں سے لڑا جا سکتا ہے۔ ان کے علاوہ جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما کامریڈ تشنہ اور شعیب عمر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ کے افکار اور مقاصد کو تعبیر دینے کے لیے نوجوان سوشلزم کے انقلابی نظریات سے اپنے آپ کو لیس کریں۔ جب تک سرمایہ دارانہ نظام
رہے گا امارت اور غربت کی کشمکش رہے گی۔ سوشلسٹ انقلاب کے زریعے سرمایہ داری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور غیر طبقاتی سماج کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ سب سے آخر میں PTUDC کے مرکزی صدرکامریڈ ریاض حسین لنڈ نے خطاب کیا اور مقبول بٹ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مسائل سے چھٹکارے کے لیے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔ ان کے علاوہ شو میکر ایسو سی ایشن کے رہنما کامریڈ ہر دل کمار، کامریڈ زاہد، کامریڈ شیراز اور کامریڈ شہریار نے بھی خطاب کیا۔

لاہور

رپورٹ :کامریڈ غفار
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام شہیدِ کشمیر مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کی برسی کے موقع پر لیبر بختیار ہال میں لاہور برانچ کا کنونشن اورایک عظیم و شان سیمینار منعقد کیا گیا جس کا عنوان ’’کشمیر اور انقلابِ برِ صغیر ‘‘ تھا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل چوہدری غلام عباس تھے جبکہ صدارت لاہور برانچ کے چیئر مین کامریڈ مشتاق نے کی۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔مختلف طلباء تنظیموں سے نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی جن میں PSF ، BSO(Pajjar) ،JKNSF، BNT اور PTUDC کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس موقع پر نئی کابینہ کا انتخا ب عمل میں لایا گیاجس کے مطابق غفار چیئر مین سٹڈی سرکل،اعجاز ڈپٹی آرگنائزر،شہباز آرگنائزر،آفتاب خان سیکرٹری جنرل، آفتاب احمدجوائنٹ سیکرٹری ،مقصود ڈپٹی سیکرٹری جنرل،تنویر سیکرٹری مالیات،انجم سیکرٹری نشرواشاعت،شیراز گلشن سینئر وائس چیئر مین ،آفاق وائس چیئر مین اور کامریڈریاض چیئر مین منتخب ہوئے جن کا حلف کامریڈ مشتاق نے لیا۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران مقبول بٹ شہید ،شہدائے چکوٹھی اور دنیا بھر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے انقلابی شہداء کی جدوجہد کو موجودہ عہد میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔آج عالمی طور پر سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکا ہے اس نظام کے اندر رہتے ہوئے کسی قسم کی آزادی ممکن نہیں۔قومی آزادی کی تحریکوں کو محنت کش طبقے کی عالمی تحریک سے جوڑتے ہوئے آگے بڑھ کر سوشلسٹ انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے۔ایک منصوبہ بند معیشت ہی قومی وطبقاتی استحصال سے نجات دلا سکتی ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں میں بسنے والے محنت کش عوام کا دکھ بھی وہی ہے جو کشمیری عوام کا ہے۔حکمران طبقے نے رنگ ،نسل ،علاقے کی بنیاد پر محنت کشوں کو تقسیم کر رکھا ہے۔ہمیں ان تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر مشترکہ مفادات کے خصول کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔تمام مقررین نے بلوچستان میں معصوم عوام اور سیاسی کارکنوں کے قتلِ عام کی بھر پور مذمت کی اور بلوچی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیااور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر ٹارگٹ کلنگ کو بند کرتے ہوئے بلوچی عوام کے تمام تر مسائل کو حل کیا جائے۔مقررین میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل چوہدری غلام عباس کے علاوہ (BSO(Pajar لاہور زون کے آرگنائزر میر ظریف رند،PPP لاہورکے راہنما راسخ ٹھاکر، آل پاکستان پروگریسیو یوتھ الائنس کے مرکزی آرگنائزر کامریڈ امجد شہسوار ،PTUDC کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامریڈ پارس جان، لاہور برانچ کے چیئر مین کامریڈ مشتاق، نومنتخب چیئر مین ریاض بلوچ ، این ایس ایف کے رہنما جلیل خان ،YFIS کے مرکزی رہنما راشد خالد، BNT سندھ کے صدر اعجاز بھگیو، PSFپنجاب یونیورسٹی کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔