رپورٹ : کامریڈ شہر یار ذوق:-
15 جنوری کو جام پور ایریا اگریگیٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مجموعی طور پر دو سیشن ہوئے پہلا ایجنڈا ’’عالمی تناظر ‘‘اور دوسرا ’’ریاست اور انقلاب‘‘ تھا۔
پہلے سیشن کی لیڈ آف کامریڈ گلزار نے دی جس کو کامریڈ ستار لنڈ نے چیئر کیا۔کامریڈ گلزار نے اپنی لیڈآف میں پوری دنیا میں ہونے والے تیز ترین تبدیلیوں اور سرمایہ داری کے خلاف عالمی تحریکوں کا تجزیہ پیش کیا۔
اس کے بعد سوالات اور کنٹری بیوشنز ہوئے۔جن میں کامریڈ رؤف لنڈ،مجید پتافی ،شہر یار ذوق نے کنٹری بیوشن کئے اور کامریڈ گلزار نے پہلے سیشن کو سم اپ کیا۔دوسرے سیشن کو کامریڈ مجید پتافی چیئر کر رہے تھے جبکہ لیڈ آف کامریڈ عامر کی تھی۔اس سیشن میں کامریڈ عامر نے ریاست کا ارتقائی تجزیہ پیش کیااور بعد میں کامریڈ گلزار نے اس سیشن کو سم اپ کیا۔سکول میں مجموعی طور پر 23 کامریڈز نے شرکت کی۔